معروف عالمی مبلغِ اسلام ڈاکٹر ذاکر نائیک اکتوبر میں پاکستان کا دورہِ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر نائیک کے ساتھ ان کے صاحب زادے شیخ فارِق نائیک بھی ہوں گے۔ ڈاکٹر نائیک کا یہ دورہ حکومتِ پاکستان کی دعوت پر ہو رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک اپنے بیٹے شیخ فارِق کے ہمراہ تقریباً تین ہفتے پاکستان کے تین شہروں میں قیام کریں گے اور عوامی ٹاکس بھی کریں گے۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنے اس پاکستانی ٹور کی تفصیلات آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ پانچ اور چھ اکتوبر کو کراچی میں ، بارہ اور تیرہ اکتوبر کو لاہور میں جبکہ انیس اور بیس کو اسلام آباد میں عوامی خطبے دیں گے۔
کراچی ، لاہور اور اسلام آباد میں انعقاد پذیر ان پبلک ٹالکس کو براہِ راست پیس ٹی وی سے نشر کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ شیخ فارق نائیک کا فیصل مسجد اسلام آباد اور بادشاہی مسجد لاہور میں جمعہ کے خطاب بھی متوقع ہیں