ڈاکٹر ذاکر نائیک اپنے دورہ پاکستان کے دوران پہلا خطاب مفتی محمد نعیم مرحوم کے ادارے جامعہ بنوریہ عالمیہ میں کریں گے۔
اکتوبر کی 2 تاریخ ، دوپہر تین بجے جامعہ بنوریہ میں ڈاکٹر نائیک کا خطاب ہو گا۔
ذرائع کے مطابق جامعہ بنوریہ عالمیہ سائیٹ کراچی کی جانب سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے استقبال کی بھی بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں۔
اس حوالے سے جامعہ بنوریہ عالمیہ نے اعلان کیا کہ ”حکومت کی خصوصی دعوت پر پاکستان کے پہلا سرکاری دورے پر آنے والے ماہر تقابل ادیان، مبلغ اسلام، عالم اسلام کی عظیم شخصیت ڈاکٹر ذاکر نائیک (حفظہ اللہ) کا جامعہ بنوریہ عالمیہ کراچی میں پہلا تاریخی استقبال اور خصوصی خطاب اکتوبر 2024 دوپہر3:00 بجے جامعہ بنوریہ عالمیہ، سائٹ کراچی میں ہو گا “
بنوریہ میڈیا کے مطابق خطاب میں شرکت کے لیے انتظام کیا گیا ہے ، کوئی بھی شخص جو اپنا این آئی سی نمبر اور رہائشی علاقے کا نام لکھ کر درج ذیل وٹس ایپ نمبر پر رجسٹریشن کرائے گا ، وہ ہال میں شرکت کا اہل سمجھا جائے گا۔ [03262331150]
واضح رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پاکستان کے تعلیمی اداروں کی جانب سے سو سے زائد دعوتیں موصول ہو چکی ہیں ، ڈاکٹر نائیک وقت کی کمی کے باعث اپنی صواب دید کے مطابق چند ایک اداروں میں ہی لیکچر دے سکیں گے۔
تاحال ڈاکٹر ذاکر نائیک نے نسٹ یونیورسٹی اور جامعہ بنوریہ کی دعوت قبول کر لی ہے۔ نسٹ یونیورسٹی کی انوائیٹیشن کی اسپٹنس کا تو ویڈیو میں اعلان کیا ہے لیکن ابھی تک جامعہ بنوریہ میں ہونے والی کنونشن کا اعلان کسی پلیٹ فارم پر نہیں کیا۔