پنجاب کالج سانحہ ، مریم نواز نے ایکشن لے لیا

سانحہ پنجاب کالج ، وزیر اعلی مریم نواز نے سات رکنی اعلیٰ اختیارات کی حامل کمیٹی قائم کردی۔

ذرائع کے مطابق یہ کمیٹی نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کیس کی تحقیقات کر کے اڑتالیس گھنٹوں میں رپورٹ مرتب کرنے کی پابند ہو گی۔

کمیٹی میں ہوم سیکرٹری ، ہیلتھ ، ہائر ایجوکیشن ، سپیشل ایجوکیشن اور دیگر اس کمیٹی کے رکن ہوں گے جبکہ چیف سیکرٹری اس کمیٹی کے کنوینئر مقرر کیے گئے ہیں۔

کمیٹی زیادتی کیس کے شواہد ، فریقین کے بیانات ، پولیس کا کردار اور کالج انتظامیہ کا ریسپانس سمیت تمام متعلقہ زاویوں کا جائزہ لے کر رپورٹ مرتب کرے گی جس پر وزیر اعلیٰ قانونی کارروائی کا حکم دیں گیں۔

جواب دیں